بین الاقوامیتازہ ترین

اٹلی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی

روم(ڈیسک نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ کے سب سے متاثرہ ملک اٹلی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگ گئے ہیں۔اٹلی میں سیاحتی مقامات اور ٹرین پلیٹ فارمز پر ایک دم سے رش بڑھ گیا، بچے، بوڑھے اور جوان سبھی نے پارکس کا رخ کرلیا، کسی نے ورزش کی تو کسی نے دھوپ کے مزے لیے۔اطالوی حکام نے نو ہفتوں بعد سخت احکامات کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔حکومت کی جانب سے کم افراد کی صورت میں رشتہ داروں کو آپس میں ملنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ضروریات زندگی کی چیزوں کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔اٹلی کے علاوہ جرمنی اور پرتگال میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور اسپین میں بھی حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار422 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 46 ہزار8 سو71 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں سیکولر پارٹیوں کی موت ثابت ہوگا،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker