پاکستانتازہ ترین

لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف کے لیے مساجد میں بیٹھ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاکھوں فرزندان اسلام دس روزہ اعتکاف کے لیے مساجد میں بیٹھ گئے ہیں۔ دنیا کے معاملات چھوڑ کر مساجد میں اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر گناہوں سے توبہ کریں گے۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹہر جانے اور خود کو روک لینے کے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس شخص نے ایک دن کا بھی اعتکاف کیا اللہ تبارک تعالی اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ پیدا کر دیتا ہے اور ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیادہ لمبی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری عشرہ میں باقاعدگی سے مسجد نبوی میں اعتکاف کا اہتمام فرماتے اور آج ہر مسلمان آپ کی ہی سنت پر عمل پیرا ہے۔ رمضان کے آخری دس دنوں میں عبادت کو اور افضل اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں طاق راتیں ہیں۔ ملک بھر کی مسجدوں میں مسلمان رب کے حضور گناہوں سے توبہ اور دوزخ سے نجات کے لیے ان دنوں میں خوب گڑگڑا کر دعائیں مانگیں گے۔ خواتین بھی گھروں میں اعتکاف میں بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچنے کیلئے پولیس ٹوویکٹم سروس کا آغازکردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker