Uncategorizedپاکستانتازہ ترین

جعل سازوں نے جعلی لون سکیم متعارف کروادی، عوام نے لاکھوں روپے کے فارم خرید لیے

چنیوٹ (بیورورپورٹ) جعل سازوں نے جعلی لون سکیم متعارف کروادی شہریوں اور دیہی علاقوں کی عوام نے لالچ میں آکر لاکھوں روپے کے فارم خرید لیے بتایا گیا ہے کہ غریب مزدور بے سہارا افراد کو جعلسازوں نے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا فارم خرید کر خادم اعلیٰ پنجاب اور میاں نواز شریف سے امداد لینے کی خاطر فارم پر کرکے مقامی پوسٹ آفسز میں جمع کروادیے عقل نکالنے والے جعل سازوں کی پھرتیوں سے ڈاک کے ذریعے فارم بھیجنے والوں کی تعدادہزاروں کے قریب پہنچ گئی شہباز شریف قرضہ فارم کے نام پر سادہ لوح خواتین سے فراڈ پچاس روپے کا فارم30روپے کی رجسٹری ،جب کہ ایڈریس شہباز شریف لاہور لکھ کر 20ہزار قرضہ کی نوید سناکر غریب ،نادار اور مفلس خواتین و حضرات کی عزت نفس کو مجروع کرنے کا کھیل جاری تحصیل کچہری بھوآنہ کے باہر سامنے اور تھا نہ بھوآنہ والی طرف کچھ لوگوں نے میاں شہباز شریف اور نواز شریف کی تصاویر لگا کر سادہ فارم تیار کیے ہو ئے ہیں اس جعلی فارم کو مصدقہ بنا نے کے لیے شناختی کارڈ نمبر اور نمبردار سے تصدیق کروا ئی جاتی ہے میڈیا ٹیم جب ان مختلف جگہوں پر پہنچی اور ایک فارم حاصل کیاتو وہاں بے شمار و مرد حضرات موجود تھے جن کی سادہ لوحی کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا مختلف لوگوں سے پوچھنے پر پتا چلا کہ یہاں سے ’’قرضہ‘‘فارم مل رہے ہیں جس کی مالیت 50روپے ہے جب کہ خاکی لفاہ میں بند کر کے ایڈریس لکھ کر دینے کے 10سے 20روپے الگ وصول کیے جا رہے ہیں اس کے بعد پوسٹ آفس سے رجسٹری کی جارہی ہے جہاں 30روپے لے کر اس کو ’’وزیر اعلیٰ پنجاب ‘‘لکھ کر قرضہ کے لیے درخواست بھیجی جا رہی ہے سینکڑوں کی تعداد میں کھڑی ان خواتین کا کوئی بھی پرسان حال نہیں تھا یہ سلسلہ تحصیل بھر میں جاری ہے جبکہ جب پوسٹ آفس بھوآنہ و امین پوربنگلہ کو جب یہ معلوا ہوا کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی سکیم شروع نہیں کی گئی تو ہزاروں مردوخواتین پر مایوسی کا سکتہ طاری ہوگیاجبکہ پوسٹ ماسٹر بھوآنہ چوہدری حاکم علی کے مطابق ہمارے پاس گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہزاروں افراد جعلی لون سکیم کی پوسٹ رجسٹریاں کروانے کے حوالے سے جب آئے تو ہمارے پورے عملہ نے بھوآنہ اور اس گردونواح سے آنے والے افراد مردوخواتین کو یہی بات کہی کہ یہ سکیم جعلی ہے اس سکیم کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے تحصیل کچہری میں بیٹھے ہوئے جعل سازوں نے آپ کے ساتھ کھلم کھلا فراڈ کیا ہے اس موقع پر ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے درجنوں مردو خواتین درخواست گزاروں نے حقیقت آشکار ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او چنیوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب جب اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سرور گجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میں بیماری کی وجہ سے چھٹی پر ہوں اور مذکورہ جعلی سکیم کے متعلق مجھے ایک ہفتہ قبل علم ہوگیا تھا اور اس پر کاروائی کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  واٹس ایپ کا نیا فیچر، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker