شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا

جدہ( ڈیسک نیوز)سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر بدھ کے روز ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ عوام اور چاند کمیٹی کے ارکان پیر کی شام کو چاند دیکھنے کی کوشش کریں، عوام سے اپیل کی گئی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں چاند کمیٹی کے ارکان کو ٹیلی فون پر اطلاع دی جائے،اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہوگا ۔مجلس شوریٰ کے مطابق اگر چاند نظر نہیں آیا تو عید الفطر بدھ کے روز ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں دوربینوں کی مدد یا براہِ راست روئیت سے چاند دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں  مردان میں طالب علم کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس