پاکستان

جدہ:پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا،عمران خان

جدہ(ڈیسک رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے نواز شریف سمیت سب پر اپنے ساتھ خود کش حملہ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنی اپنی باریاں لی ہوئی ہیں،عمران خان نے کہا کہ بیسویں ترمیم کو باہمی مفادات کے تحت اتفاق رائے سے لایا گیا، عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچے گا،جدہ میں پاکستان ایگزیکٹو گروپ کے استقبالیہ سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے والی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا، بیرون ملک تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں ،الیکشن کے وقت وہ اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں جمہوری نظام بہتر ہوگا تویہ ہی اوورسیز پاکستانی ملک واپس آکر انقلاب کو کامیاب بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہو گا تو اس کی خارجہ پالیسی بھی مستحکم ہو گی ،مسئلہ کشمیر اور بھارت سے تجارتی تعلقات بھی بہتر انداز میں بحال کئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغازکل سے ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker