تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

جادواوربربادی

انسان کتنا خودغرض اورلالچی ہے اپنے مفادکی خاطر نہ جانے کیا کچھ کرجاتاہے یہ بھی نہیں سوچتا کہ اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا میری بات آپ سمجھ تو گئے ہوں گے﴿ جادو، ٹونہ﴾ کچھ لوگوں نے اپنے اڈے بنارکھے ہیں اوراپنے جال میں لوگوں کو پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب بھی ہوجاتے ہیں اورہم لوگ کتنے بیوقوف ہیں دوسروں کی زندگیاں بربادکرنے کی ٹھان لیتے ہیں اور اس انجام کا بھی پتہ نہیں ہوتا اس میں زیادہ تر جو بات دیکھی گئی ہے وہ ساس بہو کی لڑائی اور دوسری عورتوں کی لالچ نہ جانے کتنی زندگیاں برباد کررہی ہے ہم لوگ قرآن وحدیث کی طرف توجہ نہیں دیتے اور فضول کام تو ثواب کے طور پر کرتے ہیں میرے ایک بھائی ہیں جن کی شادی فروری2012ئ میں ہوئی بڑے شان وشوکت سے انکی شادی ہوئی شادی سے چند ماہ پہلے انکے بڑے بھائی انتقال کرگئے اور انکی بیگم بھی ان کے ساتھ رہنے لگی چند دن بعد وہ اپنی والدین کے ہاں چلی گئی اس نے انکو بربادکرنے کی کوشش شروع کردی یہاں تک کہ میرے بھائی کی بیگم اتنی بیمارہوگئی کہ اسکی شکل وصورت تک بدل گئی تو پتہ چلا کہ ان پر جادو کروایا گیا کہ انکا گھر برباد ہوجائے ان کو خدا کا خوف نہیں آتا تو اس طرح کے کام کرتے ہیں صرف اور صرف روپے پیسے کے لالچ میں آکر وہ لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں ان کو کیو ں خدا کاخوف نہیں ہے یہ ظالم لوگ دوسروں کے چراغ گل کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں خدا کی لعنت ہو ایسے لوگوں پر جو جادو کرواتے ہیں اور ان پر جو یہ عمل کرتے ہیں بڑے بڑے شہروں میں دیہاتوں میں یہ سلسلہ جاری ہے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انتظامیہ بے حسی کا ثبوت دیتی ہے انتظامیہ کو چاہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس طرح کے دو نمبرلوگوں کو پکڑ کر کڑی سے کڑی سزادی جائے اللہ کا کرم ہے اب میرے بھائی کی بیگم ٹھیک ہے اللہ کی ذات جب تک نہ چاہے کچھ نہیں ہوسکتا ہمارا مذہب انسانیت کی بھلائی کا سبق دیتا ہے لیکن بدقسمتی یہ ھے کہ لوگ سب کچھ جاننے کے باوجود اپنے آپکو دوزخ کا حقدار ٹھہرانے پر تلے ہوتے ہیں مجرم عارضی طور پر دنیا میں تو عیاشی کرے گا مگراللہ کے ہاں کوئی معافی نہیں ہے کئی گھروں سے تعویز نکلتے ہیں یہ ایک شیطانی فعل ہے ہمیں اس سے دور رہنا چاہیئے۔ قرآن پاک میں بھی آیا ہے کہ جادو کے اثرات زائل کرنے کے لئے قرآن پاک کی آیات مبارکہ کی تلاوت کرنے کو کہاگیاہے جو لوگ دوسروں کی زندگی برباد کرنے کے لئے جادو ٹونہ کرواتے ہیں میری ان سے درخواست ہے کہ آئو سیدھی راہ کی طرف ورنہ یہ خوشی عارضی ہے اور کسی کام نہیں آئے گی آئو لوگوں کی زندگی برباد نہ کرو ورنہ ایک دن تم خود برباد ہوجائو گے آئو بھلائی کی طرف۔﴿قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ میں ظالم کو ہدایت نہیں دیتا﴾ یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ اس کو صحیح اور جائز سمجھ کرکرتے ہیں اور اس میں صرف مفاد دیکھاجاتاہے اس مسلمان ملک میں 70%گھرانے اس وبائ کا شکار ہیں میرے قارئیں اس کو پڑھیں گے ضرور اور مجھ سے متفق بھی ہوں گے اور سوچیں گے ضرور لیکن اس پر عمل کوئی کوئی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:سالہ یتیم بچی موت وحیات کی کشمکش میں مسیحاکی منتظر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker