تازہ ترینعلاقائی

جعفرآباد میں پانی کی تقسیم کے معاملہ پر دو قبائل میں تصادم ،سات افراد زخمی

جعفرآباد( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں پانی کی تقسیم کے معاملہ پر دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے گوٹھ ہمت علی جکھرانی میں پانی کی تقسیم کے معاملہ پر دو قبائل کے مابین تصادم شروع ہوگیا فریقین کی جانب سے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں امید علی، محمد اکبر اور عبدالجبار، مہر اللہ خان، جمعہ خان،بھائی خان اور ذاکر علی شدید زخمی ہو گئے واقع کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker