تازہ ترینعلاقائی

سیاسی مخالفین پیپلزپارٹی کے تناور درخت کاایک پتہ بھی نہیں گراسکتے،جہانگیربدر

jahangir badarاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی کے تناور درخت کا ایک پتہ بھی نہیں گرا سکتے۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا نام ہے،جسے بڑے بڑے آمر بھی نقصان نہیں پہنچا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ ممبر پنجاب اسمبلی محمد اشرف خاں سوہنا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر اظہار الحق طور ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور سیاسی استحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ پارٹی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں۔ اقتصادی ترقی اور امن کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حریف پیپلز پارٹی کی خدمات کا اعتراف کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی سے خائف ہیں

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد درگور کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker