پاکستانتازہ ترین

پنجاب ہاوس میں جہانگیربدر کےکمرے پر پولیس کا چھاپہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب ہائوس میں سینیٹر جہانگیر بدر کے کمرے پر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے خلاف سینیٹ میں شدید احتجاج کیا گیا ۔ رضا ربانی نے جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر چھاپے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو قائد ایوان جہانگیر بدر نے پنجاب ہائوس میں اپنے کمرے میں پولیس چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کر ایوان کا وقار مجروح کیا گیا۔ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، کسی عزیز نے جرم کیا ہے تو گرفتار کیا جائے، کسی مفرور کو پناہ نہیں دے سکتا۔ اس موقع پر دیگر اراکین اسحاق ڈار ، عبدالغفور حیدری اور طاہری مشہدی نے بھی واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ وزیر داخلہ کو ایوان میں بلا کر اس معاملے کی مکمل رپورٹ طلب کی جائے ۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ ریاستی اداروں کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے یہ سلسلہ سیاستدانوں کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے اس واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گلی محلوں میں گندے پانی کاراج،تجاوزات کی بھرمار،چیف آفیسرمحمد شفیع صرف بلدیہ پتوکی تک محدود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker