پاکستانتازہ ترین

پاناما کیس کا انجام تخت رائیونڈ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: جہانگیرترین

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) رہنماءپاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا انجام تخت رائیونڈ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،دھاندلی کے تمام رستے روک کرکرپٹ خاندان کااحتساب مکمل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن )نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کرہمیشہ کے لئے اقتدارمیں ہی رہنا چاہتی ہے،ہم آئندہ انتخابات میں بال ٹیمپرکرنے دیں گے نااور نہ ہی ایمپائرز ساتھ ملانے دیں گے۔تحریک انصاف نے انتخابی نظام کی شفافیت کے لئے تاریخی جدوجہد کی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ناقص انتخابی نظام کے بل پرمینڈیٹ چرانے کی روایت ختم کرنا ہوگی،ایسے نظام کے ذریعے پاناما کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker