پاکستانتازہ ترین

جہانگیر ترین کا شہبازشریف کی نااہلی کیلئے عدالت میں رٹ کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بہت مشکل ہے کہ وزیراعظم کوکلین چٹ مل جائے۔ نوازشریف نااہل ہوئے تو پارٹی کے کسی دوسرے کو لگا دیں گے۔ وزیراعظم ہاوس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کال کی خبر پر جگ ہنسائی ہوئی۔ نوازشریف کے متضاد بیانات اور قطری شہزادے کا کردار سامنے لے کر آئے ہیں۔ اگلے ہفتے شہباز شریف کی نااہلی کے خلاف بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کی کہانیاں اور متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ہم نے کئی جھوٹ پکڑے۔ نوازشریف کے بیٹے نے 2 کروڑ پاﺅنڈ سے کاروبار شروع کیا۔ رقم کرپشن سے حاصل کی گئی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن سیزن شروع ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی تین سال پنجاب سے غائب رہی، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں ہی مقابلہ ہو گا۔ کہتے ہیں کہ ٹرمپ فون کال کی خبر دفتر خارجہ سے نہیں وزیر اعظم ہاﺅس سے نکلی۔ تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اداروں کوتباہ کردیا۔ شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور زرداری کو گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے۔ دعوے کہاں گئے۔ شہباز شریف کی نااہلی کے لیے بھی بابراعوان کوعدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button