پاکستانتازہ ترینرپورٹس

دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں

jailاسلام آباد(بیورو رپورٹ) دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں 8715 پاکستانی قید ہیں ، سب سے زیادہ 2373 پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں ، برطانیہ میں 1416، متحدہ عرب امارات میں 1334، بھارت میں 403 جبکہ یونان میں 319 پاکستانی قیدی موجود ہیں ، امریکہ نے بھی 99پاکستانیوں کو جیلوں میں بند کررکھا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دنیا کے تقریباً 59ممالک میں 8,715 پاکستانی شہری قید ہیں ۔ پاکستانی قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جہاں 2373 پاکستانی شہری اس وقت جدہ ، مکہ ، مدینہ اور طائف کی جیلوں میں قید ہیں ۔ اسی طرح برطانیہ میں 1416، متحدہ عرب امارات میں 1319، افغانستان میں 350، بھارت میں 403 ، بحرین میں 53، کینیڈا میں 26، ہانگ کانگ میں 150، یونان میں 319، جرمنی میں 38، ہنگری میں 83، فرانس میں 75، اٹلی میں 134جبکہ ایران میں 79پاکستانی شہری جیلوں میں قید ہیں ۔ اسی طرح ملائیشیا میں 202، اومان میں 347، قطر میں 25، سری لنکا میں 51اور تھائی لینڈ میں 90پاکستانی جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان کے سب سے بہترین دوست ملک چین نے بھی 264 پاکستانیوں کو قید کررکھا ہے جبکہ امریکہ میں قید پاکستانیوں کی تعداد 99 ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دنیا کے 18ممالک ایسے ہیں جہاں کسی بھی پاکستانی کے قید نہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ان ممالک میں ارجنٹائن ، برازیل ، برونائی ، مراکش ، میکسیکو ، فلپائن ، سویڈن ، شام ، سوڈان ،تیونس ، بوسنیا ، کیوبا اور چلی شامل ہیں ۔ دوسری جانب یونان اور ہنگری میں قید پاکستانیوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مصر ، ایتھوپیا ، لبنان ، کرغیزستان ، کمبوڈیا ، بلغاریہ اور شام میں ایک ایک پاکستانی شہری قید ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: یونین کونسل جلالہ میں سیاسی صورتحال نے نئی سیاسی کروٹ لےلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker