تازہ ترینعلاقائی

صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم،موت کی سزاؤں پر عمل در آمد کیلئے تیاریاں

jailلاہور(نامہ نگار)پنجاب کی جیلوں میں پھانسی کے پھندے پھرسے تیار ہونا شروع ہو گئے،صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم ہوتے ہی پھانسی کی سزا کے منتظر ایک ہزار6قیدیوں کے سروں پرموت کے سائے منڈلانے لگے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ایک ہزار6قیدیوں کومختلف عدالتوں سے موت کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔پیپلز پارٹی کے دورمیں اِن قیدیوں کو پھانسیاں دینے کی بجائے صدارتی حکم امتناع جاری کئے جاتے رہے،تاہم حکومت بدلتے ہی حالات بدل گئے،صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم ہوئی تو اِن قیدیوں اور انکے لواحقین میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی اور ان کے سروں پر پھرسے موت کے سائے منڈلانے لگے،ذرائع کے مطابق جیل حکام نے اِن قیدیوں کوپھانسیاں دینے کے لئے متعلقہ عدالتوں سے تاریخیں مقرر کرنے کی استدعا کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button