تازہ ترینعلاقائی

لاہور: پی سی بی کے ملازم کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

jail roadلاہور(نامہ نگار )لاہور میں جیل روڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم نے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر مار کر پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق پی سی بی کا میسر ( مالشیہ ) محمد اختر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور جیل روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس نے ایک رکشے سمیت تین گاڑیوں کو ٹکر مار دی ا پوا کالج کے سامنے اس نے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ کانسٹیبل اعظم کو کچل دیا اعظم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی پولیس نے میسر مخمد اختر کو گرفتار کرکے اعظم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوادی ہلاک ہونیوالا کانسٹیبل محمد اعظم ڈی ایس پی رنگ محل کا ڈرائیور تھا اور رات گئے ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کو عام انتخابات میں نتائج تبدیل نہیں کرنے دینگے، چودھری پرویزالٰہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker