تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

جائیں،جائیں،جائیں

sajidانسان کتنا بے بس او رمجبور ہے روزی کمانے کی خاطر کہاں سے کہاں دھکے کھا رہاہے میری ملاقات ایک ٹیکسی ڈرائیور سے ہوئی جس کا تعلق وہاڑی سے ہے اور وہ وہاڑی کی بجائے روالپنڈی میں ٹیکسی چلا رہاہے میں نے پوچھا آپ یہاں کیسے تو اس شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہنے لگا بیٹا میری بہت زمین ہے اچھی بھلی گندم ہو جاتی تھی مگر سیلاب آنے کی وجہ سے سب کچھ برباد ہوگیا اور حکومت نے بھی کوئی مد دنہیں کی یہ حکومتی دعوے دار صرف ٹی وی پر آکر بولتے ہیں کچھ کرتے نہیں دوسرا چوری بازاری بہت ہے میرے پاس سونے کے لئے کمرہ تک نہیں میں اپنی ٹیکسی میں ہی سو جاتاہوں لیکن یہ لوگ تعاون نہیں کرتے جس اڈے پر جاتاہوں لوگ تنگ کرتے ہیں کہ گاڑی یہاں کھڑی نہ کرو وہاں کھڑی نہ کرو اور میں نے یہ دیکھا ہے کہ خاص کر پنڈی میں ٹیکسی چلانے والے سواریوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے زیادہ پیسے لے لیتے ہیں حالانکہ اگر نیت صاف ہو تو اللہ پاک سواری بھی دے دیتاہے اور آسانیاں بھی پیدا کردیتاہے میں نے کہا آپ کب تک اس طرح روزنہ ٹیکسی پر سو کر گزارہ کریں گے کہنے لگا بیٹا عیدکے بعد واپس چلا جاؤں گا کیونکہ میری دو بیٹیاں بھی ہیں انکی خاطر تو میں یہاں روزی کمانے آیاہوں بیٹاآپ احتیاط سے کیونکہ کسی پر اعتبار نہیں کرنا ہم لوگ حکومت کو گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم خود بھی تو ٹھیک نہیں دوسروں کو دھوکھے دیتے ہیں چوریاں کرتے ہیں ڈاکے ڈالتے ہیں اور ہرطرح کا غلط طریقہ استعمال کرتے ہیں اگر ہم خود ٹھیک ہوجائیں تو شاید ہماری حکومت بھی ٹھیک ہوجائے گی میں نے کہا کہ پچھلے دنوں سکندر والا واقعہ پیش آیا تو آپ کیا کہتے ہیں کہنے لگا بیٹا جی ہماری پولیس میں بڑی خامیاں ہیں جب تک انکو دور کیا نہ جائے کتنے سکندر اس شہر میں رہتے ہیں جب ہم ناکے سے گاڑی گزارتے ہیں تو اگر آرام سے گاڑی چلائی جائے تو پولیس والے سمجھتے ہیں کہ گاڑی ٹھیک ہے اور ہمیں کہتے ہیں جائیں جائیں جائیں اور اگر گاڑی تیز گزر جائے تو روک لیتے ہیں بھلا اس طرح تو سکیورٹی نہیں ہوتی ناں ہر طرف رشوت عام ہے ایک سکندر تو کیا کئی سکندر بھی آجائیں تو ان کی سکیورٹی فیل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم صرف اور صر ف نام کے مسلمان ہیں ہمارا ایمان کمزور ہے ہم ہر وقت غلط سوچ رکھتے ہیں جس دن ہم نے اپنے رب اور رسول کی اطاعت کی اور پانچ وقت کی نماز ادا کی اور حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے کئے تو انشاء اللہ پاکستان میں ہر آدمی سکون کی زندگی بسر کرے گا انشاء اللہ یہ کہہ کر وہ ٹیکسی والا چلا گیا میں سوچ رہاہوں کہ اس وقت جو صورت حال ہے کوئی آدمی خوش نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button