تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی نوٹ نکلنے لگے

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ و گردو نواح میں جعلی نوٹوں کی گردش اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی نوٹ نکلنے لگے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق ڈسکہ و گردو نواح میں ایک ہزار اور پانچ ہزار رو پے روپے کے جعلی نوٹوں کی بھر مارکی وجہ سے کاروباری شخص اور دکاندروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ڈسکہ کے رہائشی رانا محمد الیاس نے بتایا کہ اس نے مسلم کمرشل بینک سمبڑیال روڈ برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے 10ہزار رو پے نکلوائے جس میں سے ہزار رو پے کا ایک نوٹ جعلی نکلا جس کی اس نے بینک انتظامیہ سے شکایت کی تو اسسٹنٹ مینجر مدثر نے کہا کہ ایسے معاملات ہو تے رہتے ہیں اے ٹی ایم مشین میں بھی لوگوں سے لیئے ہو ئے روپے ڈالے جاتے ہیں اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا شہر بھر میں جعلی نوٹوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائی تاکہ شریف شہری مزید لٹنے سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  قصور: ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکواورچورلاکھوں روپے مالیت کےزیورات ،نقدی اورموبائل لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker