تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:جعلی پیرکےدم اوردوائی دینے کےباعث شادی شدہ خاتون بےہوش

ہارون آباد ( بیو رو چیف)جعلی پیر کے دم اور دوائی دینے کے باعث شادی شدہ خاتون بے ہوش ۔مریضہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد کے نواحی گاؤں 139سکس آر کے رہائشی محمد اسلم ولد نذیر احمد نے اپنی بیٹی رضوانہ بی بی زوجہ عبدالستار جو کہ دو بچوں کی ماں ہے اسے نواحی گاؤں 88فائیو آر سے کپاس کی چنائی کے لئے اپنے پاس بلوایا ۔محمد اسلم کی بیٹی رضوانہ بی بی کو عرصہ سے جسم میں دردوں کی شکایت تھی جس سے اس کے گھرو الے بہت پریشان تھے ایک دن محمد اسلم نے اپنی بیٹی کا ذکر اپنے رشتہ دار محمد یونس سکنہ 155تھری آر سے کیا تو محمد یونس سے محمد اسلم سے کہا کہ ہمارے گاؤں میں زمان شاہ نامی پیر آتا ہے جس کے دم وغیرہ سے لوگوں کو آرام آجاتا ہے میں نے بھی اپنے گھروالوں کا دم کروایا ہے وہ بھی ٹھیک ہیں جس پر محمد اسلم نے محمد یونس سے کہا کہ اس پیر کو ہمارے گھر بجھاوا دینا تو گزشتہ روز پیر زمان شاہ ،محمد ساجد اور محمد مظہر جو کہ پیر کے ساتھی تھے محمد اسلم کے گھر آئے اور رات محمد اسلم کے گھر ٹھہرے رضوانہ بی بی کو دم وغیرہ کیا اور صبح ناشتے کے بعد رضوانہ بی بی کو دم کیا اور پانی پلایا جس سے رضوانہ بی بی کی حالت زار ہو گئی اور وہ بے ہوش گئی جس سے گھروالوں نے شور مچا دیا ۔شور مچانے پر پیر زمان شاہ اور اس کے ساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔محمد اسلم نے اپنی بیٹی کو قریبی ہسپتال فقیروالی منتقل کیا جہاں پر مریضہ کی حالت تشویشناک ہو نے کے باعث تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا ۔محمد اسلم کی رپورٹ پر تھانہ فقیر والی پولیس نے رپورٹ درج کر لی اور تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے کراچی سے حیدر آباد موٹروے کا افتتاح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker