پاکستانتازہ ترین

9 محرم الحرام کا جلوس مختلف شہروں سے برآمد

کراچی(پاک نیوز)ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جارہا ہے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے 9 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ بابِ فاطمہ سے برآمد ہو گیا اور یہ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ شاہِ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔کراچی میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہو گا اور  مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔مرکزی جلوس کے شرکاء امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button