پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کا طاہر القادری کے لاہور کے جلسے کی حمایت کا اعلان

12-19-2012_80223_lلندن (نمائندہ خصوصی)  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اتوار 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کااعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور ممتاز اسکالر پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اتوار 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھرپور حمایت پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااور کہاکہ پاکستان کو بچانے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے پروگرام میں کوئی فرق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دورہ جنوبی افریقا، 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker