پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری کوشاہراہ دستورپرجلسےکی اجازت نہیں ملی

tahirاسلام آباد(بیوروچیف) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو شاہراہ دستور پر چودہ جنوری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کی جانب سے اسلام آباد میں چودہ جنوری کو جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ایک باقاعدہ درخواست دی گئی تاہم انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ شاہراہ دستور پر جلسہ نہیں ہوسکتا ۔ اگر منہاج القرآن وفاقی دارلحکومت میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو ان کو ایف نائن پارک میں جگہ فراہم کردی جائے گی۔ اسلام آباد انتظامامیہ نےاس کے علاوہ تمام انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہراہ دستور پر جلسے کی اجازت وزارت داخلہ سے مشاورت کے بعد ہی دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker