تازہ ترینعلاقائی

14دسمبر کا جلسہ سندھ کی سیاست کو بدل دے گا،امتیاز شیخ

جامشورو(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیازاحمد شیخ نے کہا کے 14دسمبر کے جلسے کے زریعہ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) نے سندھ کے عوام کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ سندھ بچانے والوں کے ساتھ ہیں یا سندھ فروخت کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔اس خیالات اظہارکا انھوں نے 14دسمبرکو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا امتیازاحمد شیخ نے کہا کے جلسے کے انتظامات دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ا ور 48 گھنٹے کیلئے cng بند کرکے جلسے کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔یہ جلسہ سندھ میں تبدیلی کا جلسہ ہے جو سندھ کا سیاسی منظرنامہ بدل دے گامسلم لیگ فنکشنل متبادل قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی انہوں نے کہاکے اس جلسے کی میزبان مسلم لیگ فنکشنل ہو گی لیکن سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت کو شرکت کی دعوت دی ہے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ : سنگ دل باپ نے میک اپ کرنے پر 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker