پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی بلوچستان پشاور دھماکے کی مذمت

jamti islamiکوئٹہ (مانیٹرنگ سیل )جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں پشاور میں خودکش حملے میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور سمیت9 افراد کی ہلاکت والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام اور سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کیا جائے بشیراحمد بلور کی المناک ہلاکت ملک وقوم کیلئے عظیم نقصان ہے۔ جماعت اسلامی ہر قسم کی دہشتگردی پھر وہ چاہے فرد یا ریاست کرے کی شدید مذمت کرتی ہے۔امریکی دہشت گردی ومداخلت نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیاہے ۔پشاور واقعہ جمہوریت اور ملک وقوم کیخلاف گھری سازش کا حصہ لگتا ہے ، سامراجی قوتیں اسطرح کی منظم سازشوں کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔حالیہ واقعہ ایسے موقعے پر رونما ہوا ہے جب ملک میں نئے انتخابات کی تیاریاں زور پکڑرہی ہیں، الیکشن کو سبوتاز اور سیاسی جماعتوں کو خوفزدہ کرکے سامراجی قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں مگر محب وطن قوتیں اس طرح کی ناپاک عزائم کو اپنے اتحاد یکجہتی کے ذریعے ناکام بنادیں گی، حکمرانوں نے غیروں کی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے ملک کو عملاًمیدان جنگ بنادیا ہے جس سے ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں رہا ہے۔جب تک غیروں کی جنگ سے علیحدگی اور ملکی مفادات کے عین مطابق پالیسیاں ترتیب نہیں دیں جائیں گی اس وقت تک دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن اور خطے میں امن کا قیام محض خواب ہی رہے گا۔میں متاثرہ خاندانوں سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker