علاقائی

کراچی:اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،جماعۃ الدعوۃ

کراچی﴿ نامہ نگار﴾ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور نفاذ اسلام ہی اس کا مقدر ہے۔ جماعۃ الدعوۃ باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کا کوئی سیاسی منشور نہیں اسلام سے محبت رکھنے والا ہر فرد اس کا کارکن ہے۔ حکومت کا ڈرون حملوں پر خاموش رہنا امریکہ کو سلالہ جیسے ایک اور حملے کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا یوسف طیبی، حافظ کلیم اللہ، مولانا ابو عکاشہ منصور، مولانا یحییٰ بھٹی، قاری امجد، بلال حیدر اور عبد العظیم نے 12 فروری کو مزار قائد پر ہونے والی عظیم الشان دفاع پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، نارتھ ناظم آباد اور ماڈل کالونی میں منعقدہ پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان پروگرامات میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت دشمن ممالک کی ایجنسیاں پاکستان کو تباہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ پاکستان میں جہاد اور اسلام کو مغربی ممالک کی این جی اوز بدنام کر رہی ہیں۔انجینئر نوید قمر نے اورنگی ٹائون میں ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سلالہ حملوں پر معافی کے بجائے ڈرون حملوں کو ایک بار پھر شروع کر کے اپنی بدمعاشی ثابت کر دی ہے امریکہ اور نیٹو فورسز کو اگر ایک بار منہ توڑجواب دے دیا جائے تو وہ کبھی حملے کی جرات نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کانفرنسیں ملک میں اسلامی وحدت کی فضائ کو قائم کر رہی ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے کشمیر کی آزادی اور امریکہ کے ایشیائی خطے سے مکمل انخلائ تک ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:وزیراعظم پاکستان کا دورہ سانگھڑ منسوخ ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker