پاکستانتازہ ترین

ظفرجمالی کا کوئٹہ میں فوج بلانے کا مطالبہ

jamaliلاہور(نامہ نگار) پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی  نے کوئٹہ میں فوج بلانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نےکہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں حکومت اور حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ، صوبائی حکوت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے  میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔میر ظفر جمالی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کالاشوں کے ہمراہ دھرنا3 دن سے جاری ہے لیکن وفاقی اورصوبائی حکومتیں  لواحقین سے  تعزیت کا  اظہار  کیا اور نہ ہی ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ میں سیکورٹی حالات  کو بہتر بنانے کے لیے شہر کو فوج کے حوالے کرے۔

یہ بھی پڑھیں  عام، ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ۔۔۔ کھویاکیا پانا ہے کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker