پاکستانتازہ ترین

حکومت کیخلاف تحریک: جماعت اسلامی کا ن لیگ کو گرین سگنل

لاہور(نامہ نگار)  جماعتِ اسلامی نے حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک میں شریک ہونے کیلئے مسلم لیگ ن کو گرین سگنل دے دیا ہے، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیرآئینی اقدامات کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ایک چارٹر پر اکٹھے ہونا ناگزیر ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 4 سال سے جو رویہ اپنا رکھا ہے، اس پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتراض رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھے ہونا ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ نے توقع ظاہرکی کہ مسلم لیگ ن اب مشترکہ فیصلوں پر استقامت دکھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  APCبمقابلہ طالبان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker