لاہور﴿نامہ نگار﴾امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیّدوسیم اختر، سیکرٹری جنرل پنجاب نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہے ۔ دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔انھوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اس خطے میں موجود ہے یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہا د دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے ۔ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ۔اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی حکمران ہو ش کے نا خن لیں ۔
You must be logged in to post a comment.