پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے تحت اہم معاملات پر قومی کانفرنس کل کراچی میں ہوگی

کراچی (بیوروچیف) جماعت اسلامی کے تحت سانحہ 12 مئی،مفاہمتی پالیسی کے نتائج، ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کے عنوان سے کل قومی کانفرنس کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ ادارہ نورحق سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کریں گے۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق قومی کانفرنس میں رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر رضا ربانی، رہنما مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق، رہنما مسلم لیگ ق سینیٹر مشاہد حسین نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ صدر پاکستان تحریک انصاف جاوید ہاشمی، رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، رہنما جے یو آئی (ف) حافظ حسین احمد، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ سربراہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیر پگارا، چیئر مین یونائٹیڈ پارٹی جلال محمود شاہ، قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قومی کانفرنس کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگی، شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button