پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کی کال پر کراچی میں ہڑتال

کراچی(نامہ نگار) پاکستان کی دائیں بازو کی سب سےبڑی سیاسی جماعت، جماعت اسلامی کی جانب سے آج کراچی میں ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز بند ہیںجب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سےغائب ہے۔ جماعت اسلامی نے سابق ٹاوٴن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے خلاف گزشتہ روز شہر میں ہڑتال کی اعلان کیا تھا جس پر صدر ،ایمپریس مارکیٹ ، صرافہ بازار،بولٹن مارکیٹ ، جامع کلاتھ اور دیگر بڑے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بعض علاقوں چھوٹی دکانیں کھلی ہیں ۔ یادرہے جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آبادپرویز محمود کو 17ستمبر کی رات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےہلاک کردیاتھا۔
آج صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں سخت سیکورٹی تعینات کی گئی رینجرزاور پولیس کے دستے بھی شاہراؤں پر گشت میں مصروف تاہم اس کے باوجود شہر کے کئی علاقوں میں بدامنی کے واقعات دیکھنے میں آئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ریڈ کریسینٹ ہسپتال میں 24 لاکھ خرد برد کرنے پر 7 ملازم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker