پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا صوبائی یاقومی سطح پرانتخابی اتحاد کا فیصلہ

jamat e islamiلاہور(نامہ نگار)جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات میں ضلع کے بجائے صوبائی یاقومی سطح پرانتخابی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے ضلع کی سطح پرسیٹ ٹوسیٹ ایڈ جسمنٹ کی تجویزکو رد کرتے ہوئے صوبائی یا قومی سطح پرانتخابی تعاون کا فیصلہ کیا ہے ۔جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویزپرتفصیلی غور کیا گیا تاہم ضلعی سطح پر انتخابی اتحاد کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ اتحاد یا سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ترجیحی بنیادوں پرقومی سطح پرکسی ایک جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا جائے اگرملک گیرسطح پرایساممکن نہ ہوتوکم ازکم صوبائی سطح پریہ فارمولہ اپنایا جائے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کو بھی ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کاہنہ، صبح سویرے مین فیروزپورروڑپرآلوکی بھری بوریوں سے لداٹرک الٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker