تازہ ترینعلاقائی

جمبر: ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کے باوجود مارکیٹ کھلی ہوئی ہیں۔ انتظامیہ خاموش

ٹائیگر فورس کے جوانوں کو بھی کوئی کام نہیں بتایا گیا

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں ہفتہ اتوار کو لاک ڈاؤن بری طرح فلاپ، جمبر میں ہر چھوٹی بڑی دکانیں کھلی ہوئی ہوں۔ انتظامیہ کی خاموشی ۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق ہفتہ اتوار دو دن لاک ڈاؤن ہوگا مگر افسوس جمبر میں تمام دکانیں اسی طرح کھلی ہوئی ہیں۔ بار بار انتظامیہ کو جمبر کی حالت بتائی مگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ جمبر میں کوئی دکاندار ماسک اور سینٹائزر کا استعمال نہیں کررہا  اور نہ ہی جو ٹنکی ہاتھ دھونے کے لیے دی گئی اسکو بھی بند کرکے رکھا ہوا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کےعہدے داروں کو کئی بار بتایا مگر ان کے کان پر بھی جوں تک نہیں رینگی۔ اگر جمبر میں کوئی کیس نکلا تو اس کی ساری ذمہ داری تحصیل وٹاؤن کمیٹی انتظامیہ پرعائد ہوگی۔  ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ہونے کے باوجود ابھی تک جمبر میں قیام بھی نہ ہوسکا۔ ٹائیگر فورس کے ایک نوجوان نے بتایا کہ انہیں پتوکی بلایا گیا اور موبائل نمبر لینے کے باوجود آج تک نہ کوئی کام بتایا گیا اور نہ ہی ہم سے کسی نے رابطہ کیا۔ البتہ ہم نے کئی بار اے سی پتوکی ، سی او کمیٹی اور سیکرٹری کمیٹی سے رابطہ کیا مگر انہوں نے بھی کوئی بات سننا گوارا نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button