علاقائی

جمبر: تحر یک استقلال کے مرکزی چیئر مین رحمت وردگ کی پریس کانفرنس۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تحر یک استقلال کے مرکزی چیئر مین کی پریس کانفرنس۔حکو مت اور اپو زیشن دونوں امریکہ کے ایما ءپر پا کستان کی افواج پر اور آئی ایس آئی کے خلاف پرو پگنڈے میں مصروف ہیں ۔دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے ۔ جو دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرے۔خیبر پختون خواہ کی اقلیتی پا رٹی نے صو بے کا نام بدلنے کا مطالبہ منظور کروالیا مگر پنجاب کے اہل اقتدار میاں برادران اکثریت میں ہو نے کے با وجود کالا باغ ڈیم نہیں بنوا سکے، ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے جمبرکلاں کے نواحی پٹرول پمپ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ایسے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہے جو قوم کے سامنے جھو ٹ پہ جھوٹ بو لے اورپھرکہا کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کو ئی غیر آئینی کام نہیں کیا ۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو پتہ نہیں ہے کہ حکومت اوراپو زیشن ،دونوں پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اگر یہی حال رہا تو ہما را حال عراق جیسا ہو جگا عراق کا اپنی فوج کے خلاف بیان دینا عراق کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جب عراق پر حملہ ہوا تو اس وقت اس کی سات لاکھ فوج کہا ں گئی؟ انہوں نے کہا کہ کم بخت کچھ سیا ستدانوں اور دوسرے افراد پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہدنےا کا سب سے بڑا دہشت گرد امرےکہ ہے ۔ جو دنےائے اسلام کی واحد اےٹمی طاقت پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرے ۔ ۔ انہوں نے صحافےوں کے مختلف سوالات کا جواب دےتے ہو ئے کہا کہ اس وقت دنےا بھر مےں عراق ، افغانستان ، فلسطےن اور دےگر ممالک مےں بھی دہشت گردی کا مرکز امرےکہ ہے ۔ اور امرےکہ دنےائے اسلام کی واحد اےٹمی قوت پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے چھوٹے صوبوں مےں جنگ کی آگ بھڑکا کے پنجاب اور فوج کے خلاف نفرتوں کے بےج بو رہا ہے ۔ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ سےاست دانوں کی کرپشنےں اور مفاد پرستی ہے ۔ لوٹے قسم کے اسمبلی ممبران کو عوام کو ووٹ نہیں دےنے چاہیں بلکہ مخلص اور متوسط سےاست دانوں کو آگے لانا چاہیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker