علاقائی

جمبر: پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن قرار دے دیا، سروے پاک نیوز

جمبر( رانامحفوظ ، ذاکر شاہ) پاک نیوز کے سروے کے مطابق جمبر کی عوام نےپٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام دشمن قرار دے دیا۔ سروے کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ اب ان میں اضافوں کے باعث ہر چیز مہنگی ہوگی اور عوام کی پہنچ سے دور ہوگی۔ جس کی وجہ سے اب مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ رانا پپو نے کہا کہ گیس 3 دن پہلے نہیں ملتی اور جو 4 دن ملے گی تو ویسے مہنگی کردی ہےتاکہ غریب آدمی خرید ہی نہ سکے۔ نز ر خان کے مطابق موجودہ حکومت عوام کو خودکشییوں پر مجبور کررہی ہے۔ محمد بوٹا ڈرائیور نے کہا کہ سواری پہلے نہیں آتی اس اضافے نے تو ہمارا روزگار ختم کردیا ہے۔ سید ذاکر علی شاہ نے کہا کہ یہ اضافہ عوام پر ڈرون حملے سے زیادہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس اضافے کو فوراًواپس لے ورنہ عوام سڑکو ں پر آنے کے لیے مجبور ہوگی۔امین خانزادہ نے کہا موجودہ حکومت ہر ماہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ عبداللہ یاسر نے کہا حکومت صرف اپنی طرف دیکھ رہی ہے اس کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ مدثر خان نےکہا کہ تمام سیاستدان اپنے مفاد کی خاطر اس مہنگائی پر خاموش ہیں کیونکہ اس اضافے سےان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: حمزہ میزائل سے ڈرون گرایاجاسکتاہے،ڈاکٹر قدیرخان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker