تازہ ترینعلاقائی

زرداری صدر بنیں،پی پی کے جیالے نہیں، عقیل خان، سید ذاکر شاہ

جمبر ﴿نامہ نگار﴾ پاکستا ن مسلم لیگ ن جمبر کے راہنما عقیل خان اور سید ذاکر شاہ نے صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری پاکستان کے صدر بنیں پی پی کے جیالے نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے دنوں میںصدر پرویز مشرف بھی بڑے مکے دکھایا کرتاتھااور آج وہ پاکستان آنے کے لیے تر س رہا ہے۔صدرزرداری کم از کم اسکے تجربہ سے عقل کے ناخن لے لے۔ کیونکہ آج اسی قسم کے بیان موجودہ صدر پاکستان دے رہا ہے۔نواز شریف یا شہباز شریف کی گردن میں کوئی سریا نہیں بلکہ وہ تو عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔سریا تو پی پی کے نمائندوں میں ہے جو آئے دن اقتدار کے نشے میں توہین عدالت کررہے ہیںاور ملک کو مہنگائی ، بیروزگاری کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker