تازہ ترینعلاقائی

جمبر:پاکستان کی بقا نظام خلافت راشدہ میں ہے،مقررین سیمنار صدیق اکبر

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ُٓپاکستان کی بقا نظام خلافت راشدہ میں ہے ۔ حالات جیسے بھی ہوں نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد جاری رہے گی ۔ سیدنا صدیق اکبر (رض) کی شخصیت اور کردار مسلمانوں کے لئے مینارہ نور ہے ۔ انبیائ کی تصدیق کے لئے نبی تشریف لاتے رہے ، لیکن سرکار عالم حضرت محمد  پر سلسلہ نبوت ختم ہو گیا ۔ آپ کی تصدیق کر کے صدیق اکبر (رض) نے انبیا ئ کی نیابت کا حق ادا کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنماؤں مولانا قدرت اللہ عارف ، مولانا عبد الحفیظ کھوکھر ، مولانا قاری عبد العزیز شاکر ، مفتی اسد اللہ عمر نعمانی ، مولانا امداد اللہ ڈوگر نے جامعہ عربیہ اسلامیہ جمبر میں سیدنا صدیق اکبر (رض) سیمنیار سے خطاب میں کیا ۔ ایک قراد داد کے ذریعے دار العلوم حقانیہ کے معلم مولانا نصیب خاں اور مولانا اسلم شیخوپوری اور دیگر علما کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اداروں میں ٹکراؤ کی صورت میں ملک اور قوم کا نقصان ہو گا،مشاہد حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker