تازہ ترینعلاقائی

جمبر: لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج،دفتر کوآگ لگادی،ملتان روڑ بلاک

جمبر(نمائندہ خصوصی) جمبر میں شدید لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔آج صبح جب لوڈشیڈنگ شروع ہوئی تو عوام نے احتجاج کا پروگرام بنا یا اور مساجد میں اعلان کر اکر عوام کو واپڈ ا کے دفتر کے سامنے جمع ہونے کا کہا ۔ اس کے بعد عوام کے ہجوم نے واپڈاآفس کے سامان کو آگ لگا دی۔ جس میں واپڈا کا لاکھوں کانقصان کیا گیا۔ نقصان میں فرنیچر کے ساتھ ساتھ دفتر ی ریکارڈ اور کمپیوٹر کو بھی جلا دیا گیا۔ اس کے بعد ملتان روڑ پر ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کردیا گیا۔ جو تقریباً ایک گھنٹہ تک بلا ک کیےرکھا۔ یادر رہے سوموار سے بدھ تک سی این جی کی بندش کی وجہ سے جمبر کی لائٹ مسلسل بند رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ پانی تک سے محروم رہتے ہیں۔ اب جب رمضان شروع ہوگیا تو آج بھی صبح سے وہی پچھلی روٹین برقرار رکھی جس کی وجہ سے عوام مشتعل ہوگئے اور یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے

یہ بھی پڑھیں  تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کیوں ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker