تازہ ترینعلاقائی

جمبر: مین بازار امین چوک کا علاقہ جوہڑ بن گیا، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

جمبر (سپیشل رپورٹر) جمبر میں بازار میں واقع امین چو ک گندے پانی کی وجہ سے جوہڑ بنتا جارہاہے۔ مچھروں کی کثرت کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے اہل محلہ نے پیام مشرق کے رپورٹر راجہ لطیف کو بتایا ۔ الخیر ویلفئیر سوسائٹی کے صدر شبیر بیٹو ، چیف آرگنائزر وارث کھوکھراور جنرل سیکرٹری محمد رمضان نے کہا ڈینگی مکاؤ مہم صرف کچھ علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ ہمارے علاقے میں سپرے بھی نہیں کی جارہی اور نہ ہی صفائی کا کوئی خاص بندوبست ہے۔ اہل محلہ کے رہائشی ملک ساجدمشتاق، سلامت علی انصاری، یوسف انصاری اور ملک رمضان نے بتایا کہ پورے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بہت بیماریا ں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ گندا پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے اہل محلہ رات کو سکون سے سو بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ جمبر میں بھی ڈینگی مہم چلائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی کا پاک بھارت سیریز کرانے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker