شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبرملتان روڈ کے دونوں طرف سیوریج کا گندہ پانی ابل آنے سے سروس روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی

جمبرملتان روڈ کے دونوں طرف سیوریج کا گندہ پانی ابل آنے سے سروس روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جمبرملتان روڈ کے دونوں طرف سیوریج کا گندہ پانی ابل آنے سے سروس روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔ سیوریج کے پائپ بھی پانی نہ نکال سکے ۔ملتان روڈ کے دونوں اطراف بنی سروس روڈ اورزیرین آبادیوں کی گلیوں ، مکانوں اور دوکانوں کیلیے تباہی بن گیا۔تفصیلات کے مطابق جمبرکلاں کے اندر سے بننے والی ملتان روڈ کے دونوں طرف بننے والے گندے پانی کے اخراج کے نالے ناقص مٹیریل کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔گندگی سے اٹا گندا نالہ پانی کی بوند بھی نہیں نکا ل رہاجبکہ کروڑوں روپے سے بنا سیوریج سسٹم بھی ناکام ہونے کی وجہ سے پورے جمبرکلاں کے گلی محلے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ملتان روڈ کے ساتھ ساتھ بنی سروس روڈ پر گندہ پانی آجانے سے سڑک کے دونوں اطراف دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں اور لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہو چکا ہے ۔پانی سے گلیاں ،محلے ،سکول ،ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں اور کئی مکانوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔گلی محلوں میں جگہ جگہ عوام ،عورتوں،اور بچوں نے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا ۔سماجی رہنما اشفاق ذکی ،بوٹا شاداب اورعوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے اور جمبر میں بننے والے نئے نالوں ،سڑک اور سیوریج کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکے دار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور گندے پانی کے نکاس کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک ریاض آج شام5بجے میڈیا کو بریفنگ دینگے