تازہ ترینعلاقائی

گزشتہ روز جمبر اڈا کے عطائی ڈاکٹر ظفر بلا کے ہاتھوں6 سالہ عبدالہادی کی موت پر ساراگاؤں سوگوار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گزشتہ روز جمبر اڈا کے عطائی ڈاکٹر ظفر بلا کے ہاتھوں6 سالہ عبدالہادی کی موت پر ساراگاؤں سوگوار،عطائی ڈاکٹر کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرہ،عطائی ڈاکٹر کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے ،مظاہرین کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز جمبر کے رہائشی راناشرافت علی کے بیٹے عبدالہادی کی جمبر اڈا کے عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں ہلاکت پرگاؤں کی فضا سوگوار جبکہ اہل دیہہ نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر کی فوری طورپر گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر رانا فرقان ،اکرم،عمران،الیاس،ارشد،صابر،عدنان،لیاقت،مشتاق نمبردار، اسحاق ماسٹر،اورنگ زیب فوجی ،منور،اقبال ،شوکت علی،رفیق،افتخار،چوہدری مدثر،لیاقت کھوکھر،و دیگر نے کہا کہ اگرجلاد ڈاکٹر کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو ملتان روڈ بائی پاس بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!