شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: قصاب ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کررہے ہیں۔ اے سی پتوکی سے نوٹس کامطالبہ

جمبر: قصاب ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کررہے ہیں۔ اے سی پتوکی سے نوٹس کامطالبہ

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں قصابوں نے اپنی مرضی کے ریٹ پر گوشت فروخت کرنا شروع کردیا۔ گورنمنٹ ریٹ کے مطابق گوشت کی قیمت فروخت 350 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ میں قصاب 380 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔ جمبر موڑ پر شیخ نامی قصاب سے عوام کی ریٹ لسٹ پر 350 روپے لگانے اور 380 روپے فروخت کرنے پر منہ ماری بھی ہوئی مگر وہ انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر گوشت فروخت کررہاہے۔ یہی نہیں اندرون جمبر میں بھی گوشت اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی فروش اور پھل فروش بھی ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔ جمبر کی عوام نے ڈی سی او قصور اور اے سی پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دکانداروں کو کنٹرول کریں کہ وہ مقررہ ریٹ پر چیزیں فروخت کریں۔

یہ بھی پڑھیں  بشارالاسد اقتدار چھوڑدیں یا فوجی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں ، سعودی وزیرخارجہ کی دھمکی
error: Content is Protected!!