تازہ ترینعلاقائی

جمبر:لوگوں نے گٹروں میں ملبہ اور آلائشیں پھینک دی تھیں جسکی وجہ گٹر بندہوئے،طیب مقصود

ٹاؤن کمیٹی کے محنت کش عملے نے مسلسل 4 روز دن رات محنت کرکے گٹر لائن کھول دی

جمبر(نامہ نگار)جمبر میں پچھلے 4 دنوں سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کررہی تھیں۔ ہر طرف پانی پانی کھڑا تھا۔ اےسی آصف ڈوگر اور سی او طیب مقصود کی کاوشوں اورٹاؤن کمیٹی کے عملے نے دن رات محنت کرکے بہت سی  گلیوں کو کلئیر کردیا ہے۔ سی او ٹاؤن کمیٹی جمبر نے پاک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر کچھ لوگوں نے گٹروں میں ملبہ اور آلائشیں پھینک دی تھیں جسکی وجہ سے پورے علاقہ کے گٹر ابلنے لگے جس کے نتیجہ میں سارا گاؤں گندے پانی کی وجہ سے بھر گیا لیکن جمبر ٹاؤن کمیٹی کے محنت کش عملے نے مسلسل 4 روز دن رات محنت سے نہ صرف لوگوں کو گندے پانی سے نجات دلائی بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ جمبر ٹاؤن کمیٹی کا عملہ اور انتظامیہ نہایت محنتی اور اہل بھی ہے،عوام کو بھی خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اپنی گھر کی گندگی کے ڈھیر گٹر میں نہ ڈالیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker