تازہ ترینعلاقائی

جمبر:حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکتا ہے۔ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر

عوام کو چاہئیے چھتوں کی صفائی رکھیں تاکہ بارشوں میں چھتیں گرنے کے واقعات کم ہوں۔رابعہ خلیل

جمبر(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ریسیکو1122 انجینئر سلطان محمود کی خصوصی ہدایت پر ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل کی قیادت میں ریسیکو آفس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد اعجاز تمام شفٹ انچارجز میڈیا کوآرڈینیٹر زاہد چوہدری اور سٹاف نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں میں چھتیں گرنے کے واقعات اور آئندہ مزید بارشوں کے پیش نظر حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔میڈم رابعہ خلیل نےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا آگاہی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئیےکہ گھروں کی چھتوں کی صفائی اور پرنالے وغیرہ کھلے رکھیں تاکہ چھت پر پانی جمع نا ہو سکے اور مٹی سے بنی چھتوں کا خصوصی طور خیال رکھا جائے تاکہ بارشوں کیوجہ سے چھتوں کے گرنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو۔ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر میڈم رابعہ خلیل کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئیے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button