علاقائی

جمبر کلاں:آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔رحمت وردگ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ حکو مت ، اپو زیشن ،میڈیا اور عدلیہ امریکہ کے ایما  پر پا کستان کی افواج پر اور آئی ایس آئی کے خلاف پرو پگنڈے میں مصروف ہیں ۔خیبر پختون خواہ کی اقلیتی پا رٹی نے صو بے کا نام بدلنے کا مطالبہ منظور کروالیا مگر پنجاب کے اہل اقتدار میاں برادران اکثریت میں ہو نے کے با وجود کالا باغ ڈیم نہیں بنوا سکے، ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ اورصوبہ پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق بٹر نے جمبرکلاں میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ایسے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہے جو قوم کے سامنے جھو ٹ پہ جھوٹ بو لے اب کہتا ہے کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کو ئی غیر آئینی کام نہیں کیا ۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو پتہ نہیں ہے کہ حکومت ،اپو زیشن ،عدلیہ اور چند میڈیا والے سب کے سب فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اگر یہی حال رہا تو ہما را حال عراق جیسا ہو جگا عراق کا اپنی فوج کے خلاف بیان دینا عراق کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جب عراق پر حملہ ہوا تو اس وقت اس کی سات لاکھ فوج کہا ں گئی انہوں نے کہا کہ کم بخت کچھ سیا ستدانوں اور دوسرے افراد پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کبھی بھی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا وزیر اعظم نے اب خود ہی نفی کر دی وزیر اعظم کو اس سے پہلے قوم کے سامنے جھوٹ بو لنے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں طارق بٹر نے کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ تیل اور دو سرے معائدے ضرور کر نے چاہیں اور امریکہ کی پابندی نہیں ماننی چاہئے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وہ کام کر نا چا ہیے جس کے خلاف امریکہ ہو کیو نکہ وہ ہما ری ترقی نہیں چاہتا ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:معذور افراد ہمارے معا شرے کا حصہ ہیں ،عزیزجمالی ڈپٹی کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker