تازہ ترینعلاقائی

جمبر:پیف پارٹنر رفیق ماڈل سکول میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

کشمیر کی آزادی تک بھارت سے جنگ رہے گی۔مقررین ریلی

جمبر(نامہ نگار) پاکستان بھر کی طرح جمبر کے پیف پارٹنررفیق ماڈل سکول میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔سکول کے بچوں نے مین کیمپس سے نیو کیمپس تک ریلی نکالی۔بچوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں بینرزاور کتبے اٹھا رکھے۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی سے شکیل احمد خان، شفیق احمد خان، شمشاد خانزادہ، رانا شاکر اورکالمسٹ عقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھارت جتنا بھی ظلم کرلے ایک دن کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی بہت جلد ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یاد رکھے وہ دن اب دور نہیں جب کشمیر جو پاکستان کی شہ رگ ہے آزاد ہوگا اور کشمیر کی فضا میں اللہ اکبر کے نعرے بلند ہورہے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!