تازہ ترینعلاقائی

جمبر:اندھا قتل، نامعلوم افراد نے جمبر پریس کلب کے نائب صدر سلامت انصاری کے بھتیجے کو قتل کردیا

جمبر(نامہ نگار)جمبر پریس کلب کے نائب صدر سلامت علی انصاری کے بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع دی گئی کہ بیری والے راستے پر سرسوں کے کھیت میں ایک نوجوان لڑکے کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ لاش جمبر پریس کلب کے نائب صدر سلامت علی انصاری کے بھتیجے اورنیامت علی انصاری کے بیٹے کی ہے۔ ایف آئی آکے مطابق مقتول صبح ڈیوٹی پر گیا تھا اور واپسی پر کرمانوالی مارکیٹ پر اترا جہاں پر اس کی ملاقات اپنے تایا سلامت علی انصاری اور غلام مصطفی سے ہوئی۔ مقتول نے ان کو بتایا کہ وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا ہے اور تھوڑی دیر تک واپس آجائے گا مگر وہ ساری رات گھر نہیں پہنچا۔جب سرسوں کے کھیت میں لاش کا سنا تو موقع پر پہنچ کر دیکھا تو وہ لاش مجاہد اسلام انصاری کی تھی۔ والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراد ی گئی اور پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button