شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: گیس ناپید ہوگئی، عوام رُل گئی

جمبر: گیس ناپید ہوگئی، عوام رُل گئی

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں گیس کے چولھے ٹھنڈے کردیے۔ رات بارہ بجے کے بعد گیس کی آمد ہوتی ہے اور صبح پانچ بجےغائب اور پھر پورا دن گیس کے دیدار کے لیے آنکھیں ترستی رہتی ہیں۔ لکڑیوں اور کوئلے والے کی چاندنی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمبر میں پچھلے دو ہفتوں سے گیس مکمل بند ۔ آدھی رات کو گیس چند گھنٹوں کے لیے آتی ہے اور پھر غائب ہپوجاتی ہے۔ کئی بار کمپلین کرنے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں بنایا گیا۔ جمبر کی عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں گیس مہیا کی جائے۔ بے ٹائم کھانا کھانے سے بہت سے لوگ بیمار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سوات:پاکستان مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن کاایک کنونشن قمبرمیں منعقد ہوا