تازہ ترینعلاقائی

جمبر: مین اڈا بازار کے مین ہول بند، عوام کومشکلات کا سامنا،اے سی سے نوٹس کا مطالبہ

جمبر(نامہ نگار)جمبر مین اڈا بازار پچھلے کئی دنوں سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق جمبر مین اڈا بازار مین ہول بند ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔ لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔ عوام کو بس سٹاپ تک پہچنے کے لیے یا پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے یا پھر ایک لمبا راستہ اپنانا پڑتا ہے۔ جمبر میں بازار کے تاجروں نے کہا ہے کہ ہم سے میونسپل کمیٹی والے ٹیکس تو لے جاتے ہیں مگر صفائی کا انتظام نہیں کرتے۔ تاجروں نے اے سی پتوکی اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ جمبر مین بازار کے مین ہولوں کی فوری صفائی کرائے جائے اور ہمارے کاروبار ٹھپ ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button