شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:بہت جلد بھارت ٹکڑوں کی شکل میں بکھرتا نظر آئے گا، مقررین واک

جمبر:بہت جلد بھارت ٹکڑوں کی شکل میں بکھرتا نظر آئے گا، مقررین واک

جمبر(نامہ نگار) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج جمبر کی 15-اگست یوم سیاہ اور. کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مشترکہ واک سکول سے شروع ہوئی اور ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی موٹر وے پولیس آفس جمبر پر اختتام پزیر ہوئی. ریلی کی قیادت ڈی ایس پی موٹر وے جمبر جناب تنویر اصغر کھوکھر اور پرنسپل ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج جمبر وقاص اے خان نے مشترکہ طور پر کی. واک میں طلبا، اساتذہ، ان کے والدین، سماجی کارکنان، وکلا اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر اس لیے منایا جا رہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی فاشسٹ بھارتی حکومت کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق سلب کرنے کے بعد اب ان کی نسل کشی کے درپے ہے. پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے باضمیر لوگ اس شقاوت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔ بہت جلد بھارت ٹکڑوں کی شکل میں بکھرتا نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی شروع کردی، چوہدری نثار

What is your opinion on this news?