تازہ ترینعلاقائی

جمبر:ڈیڑھ ماہ قبل اغوا بچے کا قتل، لاش برآمد، عوام سراپا احتجاج

ahtjajجمبر(نامہ نگار) ماسٹر اکبر جو گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول لاہورکا ٹیچر ہے اس کا بیٹا گلریز اکبر جو نہم کلاس کا طالب علم تھا۔ اس کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ چیف جسٹس چوہدری افتخار کے سوموٹو ایکشن لینے پر پولیس نے ملازم منشی اور شنکرکی نشاندہی پر بی ایس لنک نہر کے قریب ایک کھائی سے بوری بند لاش برآمد کرلی۔ جب آج صبح لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی تو انہوں نے لاش کو موٹروے نزد چھانگا مانگا موڑ پر رکھ کر تقریباً تین گھنٹے ٹریفک بلا ک رکھی۔ اور مطالبہ کیا کہ ان کا کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔ تھانہ پھولنگر کے ایس ایچ اور نصراللہ بھٹی اور تفتیشی آفیسر حاجی محمد اسلم کو معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کہ انہوں نے ملازم گرفتار کرنے کے باوجود ان سے مقوی زندہ یا مردہ برآمد نہ کراسکے۔ پولیس کے اعلٰی آفیسر کی اس یقین دھانی پر کہ مدعیوں کو انصاف مہیا کیا جائے گااور ملزموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پر ٹریفک بحال کی گئی۔ مقتول سابق اے ای او اور ایڈوکیٹ شمشیر خان کا بھتیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل دوڑ،پاکستان آج سری لنکا سےٹکرائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker