تازہ ترینعلاقائی

جمبر: جمبر میں ڈاکواور چوروں کاراج،عوام میں سخت خوف وہراس،حکومت پنجاب سے نوٹس کامطالبہ

جمبر(نامہ نگار)گزشتہ ایک ہفتہ سے جمبر اور گردونواح میں ڈاکو اور چور وں کا راج قائم ہے۔ لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے ڈاکوؤں اور چوروں کی چھٹی ملی ہے کہ وہ دن دیہاڑے یا رات میں جیسے مرضی چوری کرلیں۔چند دن پہلے مین ملتان روڈ اور پولیس چوکی کے قریب ڈاکوایک دکان کودن دیہاڑے لوٹ کر فرار۔ دو دن بعد حنیف جاٹ کے گھر رات کو چوری ہوگئی اور گزشتہ رات سرفراز کے گھر میں چورگھسے اور سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جب کہ پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلان کرایا گیا ہے کہ وہ خود اپنے گھر اور دکانوں کی حفاظت کریں۔ جمبر کی عوام نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور اور دیگرمقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پاکستان میں حادثات کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ لاعلمی ،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے . ظفر اقبال

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. I’m impressed, I must say. Seldom do I come across a blog that’s both educative and
    amusing, and without a doubt, you have hit the nail on the head.

    The problem is an issue that not enough men and women are speaking intelligently about.
    Now i’m very happy I came across this during my search for something relating to this.

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker