تازہ ترینعلاقائی

جمبر ملتان روڈ پرواقع شورروم سے ڈاکو8لاکھ سے زائدکی رقم لوٹ کر فرار۔

ایک ہفتے میں دوسری ڈکیتی نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، عوامی رائے

جمبر(نامہ نگار) گزشتہ شب ملتان روڈ جمبر اڈا پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 8 لاکھ سے زائد رقم لیکر ڈاکو فرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ملتان روڈ جمبر میں واقع رانا ایوب سنی کے شوروم ڈاکو 8لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شو روم ملتان روڈ پر ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس چوکی کے بھی قریب ہے۔ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اسی ہفتے جمبر موڑ سے ڈاکو ایک کریانہ سٹور لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ جمبر کی عوام کا کہنا ہے کہ ان ڈکیتوں کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ انتظامیہ کی کارکردگی بھی اتنی اچھی نہیں۔راتوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھکری پہرہ لگا کر ہم اپنے گھر وں کی حفاظت کررہے ہیں۔
دوسری طرف جمبر کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اسی طرح ہم اپنی جمع پونجی ڈاکوؤں کو لٹا تے رہے تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔ ان کا وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس اور دیگر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہم تاجروں کے لیے حفاظتی اقدام کیے جائیں کیونکہ نہ ہم دن میں محفوظ ہیں اور نہ ہی رات میں۔

یہ بھی پڑھیں  عزیر بلوچ سمیت 23خطرناک ملزمان کی جی آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker